پاکستانتازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ آ گئی

پمز ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے بانی تحریک انصاف عمران خان کو صحت مند قرار دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں کیئے گئے طبی معائنے کی رپورٹ تحریک انصاف کو موصول ہو گئی ہے ، پمز ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے انہیں صحت مند قرار دیدیا ہے ۔

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بد ہضمی کی شکایت کی ہے جبکہ انہوں نے چند مہینوں قبل کان میں شور سنائی دینے کی شکایت کی تھی لیکن وہ اب ٹھیک ہیں ، عمران خان پہلے سے ادویات لے رہے ہیں انہیں کوئی نئی دوا تجویز نہیں کی گئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker