پاکستان

ضلع جنوبی میں غیر قانونی پورشنز اور اضافی فلورز کی خرید فروخت پر مکمل پابندی عائد

کراچی: ضلع جنوبی میں غیرقانونی پورشنز اور اضافی فلورز کی خرید فروخت پرمکمل پابندی عائد کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلع جنوبی میں غیرقانونی پورشنز اور اضافی فلورز کی خرید فروخت پرمکمل پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جو تمام سرکاری رجسٹرار اور بلڈرز کے لیے بھی جاری کیا گیا ہے۔

ڈی سی ضلع جنوبی کا کہنا ہے کہ لیاری، گارڈن، اولڈ سٹی اور کلفٹن میں غیرقانونی تعمیرات کی سرگرمیاں باعث تشویش ہیں، متعدد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس غیرقانونی پورشنز بیچنے اور مارکیٹنگ میں ملوث ہیں۔

ڈی سی کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہےکہ رجسٹرارز کو حکم ہے کہ غیرقانونی فلورز اور پورشنزکی کوئی رجسٹری قبول نہ کریں، غیرقانونی پراپرٹیز کی رجسٹری یا سب لیز کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع جنوبی میں ناجائز تعمیرات کے خلاف وسیع پیمانے پر فوری کریک ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker