پاکستانتازہ ترین

مریم نواز کی منگل کو لندن روانگی کا امکان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ لندن کی تفصیلات سامنے آ گئیں، مریم نواز کی منگل 5 نومبر منگل کو لندن روانگی متوقع ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق مریم نواز کافی عرصے سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں ، وہ اپنے ذاتی معالج سے علاج کرائیں گی ، مریم نواز کا گلے میں انفیکشن کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت پر آپریشن کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا دورہ لندن ایک ہفتے پر محیط ہو گا، مریم نواز کا وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا، نواز شریف اور مریم نواز کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker