پاکستان

افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا: رانا ثنا اللہ

وزیرا‏عظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کے بعد اب افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ ہمارے ازلی دشمن بھارت کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کے بعد سعودی عرب پر حملہ پاکستان اور پاکستان پر حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا اور اس کا جواب اس طرح سے دیا جائے گا جیسے معرکۂ حق میں بھارت کے خلاف حقِ دفاع استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی معاہدے کے بعد اب افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا اور اس کا جواب اسی طرح دیا جائے گا جیسے معرکۂ حق میں بھارت کو دیا تھا۔

رانا ثنا اللہ کا انٹرویو ہفتے کی رات 10 بجے نشر  ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker