پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ

ریاض: وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ ہوگئے۔ 

جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نے آج اپنا 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرلیا ہے اور اب وہ برطانیہ کے دورے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

ریاض کے ڈپٹی گورنر محمد بن عبد الرحمان نے وزیراعظم کو ائیر پورٹ پر رخصت کیا جب کہ اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار  اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف  دورہ برطانیہ کے بعد امریکا بھی جائیں گے جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker