پاکستانتازہ ترین

اسٹیل مل کی نجکاری سے بہتر ہے سندھ حکومت خرید لے ، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسٹیل مل کی نجکاری سے بہتر ہے سندھ حکومت خرید لے ،وفاق سے کہیں گے کہ اسٹیل مل کے مسئلہ پر سندھ حکومت کے ساتھ بیٹھے۔

کراچی میں یوم مزدور کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کرنی ہے تو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت کرے، اس حوالے سے حکومت کو سمجھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اسٹیل ملز نہیں چلانا چاہتی تو سندھ حکومت کو دے دے، پیپلز پارٹی ملکی معیشت کی ترقی چاہتی ہے۔

بجٹ میں سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں تنخواہوں میں زیادہ اضافہ کریں گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ شہید بھٹو کے دور میں مزدوروں کو یونین سازی کا حق ملا، ہماری حکومت نے مزدوروں کے حق میں قانون سازی کی۔

وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونا ہمارا حتمی فیصلہ ہے،بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کےلیے قانون سازی میں سندھ حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں، شہید بےنظیر بھٹو نے حکومت میں آکر پہلا حکم مزدوروں کو رہا کرنے کا دیا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ایسے اقدامات کیے جس سے مزدوروں کو حقوق ملے، ضیاء کی آمریت میں گرفتار مزدور شہید بےنظیر بھٹو کی حکومت بنتے ہی رہا ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا واضح مؤقف ہے کہ مزدور کو صلہ ملنا چاہیے، ان ہی کے خون پسینے سے معیشت چلتی ہے، اشرافیہ کی کمائی اور کاروبار مزدوروں کے خون پسینے سے چلتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker