پاکستان

کُرم جل رہا ہے، 3 دن میں 80 لوگ قتل ہوگئے، حکومت خیبرپختونخوا لاپتا ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کُرم میں امن وامان کی مخدوش صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا ضلع کُرم جل رہا ہے، 3 دن میں 80 لوگ قتل ہوگئے لیکن صوبائی حکومت لاپتا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے واضح کر دیا کہ امن وامان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی مذمت کرتے ہیں، مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ 21 نومبر کو ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3 خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا تھا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker