پاکستانتازہ ترین

کھانے پینے کی اشیا مہنگی، ماہانہ مہنگائی کی شرح 4.9 فیصد پر آگئی

نومبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 4.9 فیصد کی سطح پر آگئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2024 میں مہنگائی 7.2 فیصد پر تھی جبکہ نومبر 2023 میں مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2024 میں شہری علاقوں میں مہنگائی 5.2 فیصد اور دیہی علاقوں میں 4.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ کھانے پینے کی اشیا میں 0.5 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ ماہ ٹماٹر، انڈے، دال مونگ، شہد اور آلو کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق گھی، مکھن، ڈرائی فروٹ، مچھلی اور کوکنگ آئل مہنگا ہوا، گندم، ریڈی میڈ فوڈ، مشروبات، گندم کا آٹا، جوتے اور الیکٹرانک کا سامان بھی مہنگا ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ چکن، دال ماش، سبزیاں اور پھل سستے ہوئے، دال چنا، پیاز، مصالحہ جات، چینی، گُڑ، دال مسور اور چاول بھی سستے ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker