پاکستان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے کزن فائرنگ سے جاں بحق

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے کزن فائرنگ سے قتل
نامعلوم افراد نے ثقلین خان کو کلاچی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا، لاش لواحقین کے حوالے
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے کزن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے کزن ثقلین خان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ثقلین خان کے بڑے بھائی فریدون گنڈاپور ٹی_ایل_پی کے ٹکٹ سے حلقہ کلاچی پر الیکشن بھی لڑ چکے ہیں۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ کے پی کے کزن کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker