پاکستان

مشرق وسطیٰ کی جنگ پھیلتی چلی جائیگی، پاکستانی قوم ہوشیار رہے: شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں شروع ہونے والی جنگ پھیلتی جائے گی، پاکستانی قوم ہوشیار رہے۔

انسدا دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے واقعے پر عالم اسلام میں غم ہے۔

سینئر سیاستدان کا کہنا تھا میرے خیال میں یہ جنگ پھیلتی چلی جائے گی، پاکستانی قوم بھی ہوشیار رہے، اپنے اسکولوں، مساجد اور اردگرد پر نظر رکھیں۔

شیخ رشید کا پاکستان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا غریب آدمی پہلے بھی مشکل کی زندگی گزار رہا ہے، طوفان میں پھنسا ہے، آٹا 150روپے کلو ہے، ملک کے معاشی حالات ابتر ہو چکے ہیں، اس ملک میں غریب مر گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker