پی ایس ایل 11: کراچی کنگز کی اننگز میں گیند سے چھیڑ چھاڑ پر لاہور قلندرز کو پانچ رنز کی پنالٹی کا سامنا

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کی اننگز میں گیند کی حالت میں تبدیلی پر لاہور قلندرز کو 5 رنز کی پنالٹی کا سامنا کرنا پڑا۔
فیلڈ امپائر نےگیند کی حالت سے مطمئن نہ ہونےکے سبب کراچی کنگزکو 5 پنالٹی رنز ایوارڈ کیے۔ فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور شرف الدولہ تھے۔
بال کی حالت تبدیل کر نے پر امپائرز نے بال تبدیل کرنےکا فیصلہ بھی کیا۔
امپائرز بال کی حالت تبدیل کرنے سےمتعلق اب میچ ریفری روشن ماہنامہ کو رپورٹ کریں گے، روشن ماہنامہ قلندرز کےکپتان شاہین آفریدی کو طلب کرکے سماعت کریں گے۔
میچ کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے امپائرز کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس الزام سے واقف نہیں ہیں اور اس پر ٹیم کے ساتھ بات کریں گے۔ انہوں نے کہا مجھے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں، ہم اس پر بات کریں گے۔ پانچ رنز کی پنالٹی ملی، لیکن ہم کچھ کہہ نہیں سکتے، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
میچ کے بعد میڈیا سےگفتگو میں لاہور قلندرز کے آل راؤنڈرز سکندر رضا کا کہنا تھا کہ میں نے بال کی حالت تبدیل نہیں کی،کس نے بال کی حالت تبدیل کی کچھ نہیں کہہ سکتا، منیجمنٹ پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہے۔



