پاکستانتازہ ترین

سولر سسٹم کے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی آؤٹ سورس پالیسی ختم

لیسکو نے سولر سسٹم کے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی آؤٹ سورس پالیسی ختم کر دی، سولر کنکشن لینے والے صارفین کو چھتیس ہزار کی بجائے تینتیس ہزار چھ سو روپے کا ڈیمانڈ نوٹس دیکر میٹرز کا اجراء ہو گا۔

کمپنی نے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی خریداری کے این او سی جاری کرنے پر پابندی لگا دی ہے، پابندی کے دوران صارفین کو لیسکو سستے داموں بائی ڈائریکشنل میٹرز فروخت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق لیسکو نے بائی ڈائریکشنل میٹر کی قیمت تینتیس ہزار چھ سو روپے مقرر کر دی ہے جبکہ مارکیٹ میں بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت چھتیس سے چالیس ہزار روپے تک مقرر کی گئی تھی۔

کمپنی کی جانب سے میٹرز کی فراہمی پر صارفین کو پانچ سے چھ ہزار روپے کی بچت ہو گی۔کمپنی نے بائی ڈائریکشنل میٹرز کا سٹاک ملنے پر آؤٹ سورسنگ ختم کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker