پاکستانتازہ ترین

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس ارسال، مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس بھیج دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے صدر ملکت کو ایڈوائس بھیج دی ہے۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو دن 11 بجے بلانے کی ایڈوائس بھیجی ہے جس میں مدارس کی رجسٹریشن سمیت 8 بلز کی منظوری کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق نئے بل پر حکومت اور جے یو آئی (ف) کی مشاورت جاری ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت کی جانب سے مدارس بل پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں اور صدر آصف زرداری نے بل کو اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker