پاکستان

نو مئی کیسز میں ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے 11 مجرم سینٹرل جیل لاہور منتقل

9 مئی کے کیسز میں ملٹری کورٹ کی جانب سے سزا پانے والے 11 مجرموں کو سینٹرل جیل لاہور منتقل کر دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق ملٹری کورٹ کی جانب سے 9 مئی کے کیسز میں سزا پانے والے مجرموں محمد عمران، علی شاہ، جان محمد، ضیا الرحمان، علی افتخار، عبدالہادی، داؤد خان، فہیم حیدر، محمد حیدر، محمد عاشق خان اور محمد بلاول کو سینٹرل جیل لاہور منتقل کیا گیا۔
ملٹری کورٹ نے ان مجرموں کو 2 سے 10سال تک قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

فوجی عدالتوں نے سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو سزائیں سنا دیں: آئی ایس پی آر

خیال رہے کہ 21 دسمبر کو 25 افراد کو 9 مئی حملوں کے مقدمات میں ملٹری کورٹ سے سزائیں سنائی گئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker