وینزویلا کیخلاف امریکی فوجی کارروائی، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب

وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی حملوں کے بعد وینزویلا کی تیل برآمدات مکمل طور پر مفلوج ہوچکی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ اقتدار کی منتقلی تک امریکا وینزویلا کے معاملات خود چلائے گا۔
امریکی صدر کاکہنا ہےکہ وینزویلا کے تیل کے ذخائر کو اپنی تحویل میں لیا جائےگا اور امریکی تیل کمپنیاں وینزویلا جائیں گی۔
ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر امریکا میں سال 2020 میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ نکولس مادورو کو ایک بہت پُرکشش پیش کش بھی کی گئی تھی، مارکو روبیو نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ گیم نہیں کھیلتے، وہ جو کہتے ہیں، کرکے دکھاتے ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین (Dan Caine) نے انکشاف کیا ہے کہ وینزویلا میں کیے گئے امریکی فوجی آپریشن میں 150 سے زائد بمبار اور فائٹر طیاروں نے حصہ لیا۔



