پاکستان

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رقم سندھ فلڈایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پراجیکٹ پرخرچ کی جائےگی،یہ رقم متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر نو میں مدد دے گی، پانی، صفائی اورحفظان صحت کی سہولت فراہمی میں بھی مددملےگی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی معاونت 2022 میں منظورہونےوالے50 کروڑڈالرکےمنصوبے پرمبنی ہوگی،منصوبےکے تحت 4 لاکھ 10 ہزار بنیادی رہائشی یونٹس کی مالکانہ تعمیرشامل ہے،اضافی مالی معاونت سے سندھ میں کم از کم 360,000 مزید افراد مستفید ہوں گے۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ رقم ان افراد کیلئےجامع رہائشی تعمیرنوکی کوششوں کو وسعت دینےکیلئےہے،یہ اضافی وسائل کم ازکم 30,000 محفوظ پانی حفظان صحت کی سہولیات فراہم میں مدد دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker