تازہ ترینانٹرنیشنل

افغانستان میں امریکی افواج کے چھوڑے گئے جدید ہتھیارٹی ٹی پی استعمال کررہی ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نےکہا ہےکہ افغانستان میں امریکی افواج کے چھوڑے گئے جدید ہتھیار پاکستان اور اس کے شہریوں کے تحفظ کے لیے باعث تشویش ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے افغانستان میں جدید امریکی ہتھیاروں کی واپسی کے فیصلے پر میڈیا سوالات کے جواب میں کہا کہ افغانستان میں ان ہتھیاروں کی موجودگی پاکستان اور اس کے شہریوں کے تحفظ کے لیے گہری تشویش کا باعث ہے، یہ جدید ہتھیار اگست 2021 میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد پیچھے رہ گئے تھے۔

شفقت علی خان نے مزیدکہا کہ ان ہتھیاروں کو ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں حملےکرنےکے لیے استمعال کر رہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نےکہا کہ پاکستان بارہا کابل میں عبوری حکام سے مطالبہ کرتا آ رہا ہےکہ ضروری اقدامات کرکے یہ یقینی بنایا جائےکہ یہ ہتھیار غلط ہاتھوں میں نہ جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker