پاکستانتازہ ترین

کراچی: نمائش چورنگی پر صورتحال کشیدہ، پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا

کراچی: نمائش چورنگی پر صورتحال کشیدہ ہوگئی، پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔

نمائش چورنگی پر ایک گاڑی کو آگ لگادی گئی ہے، مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی 6 موٹرسائیکلیں جلادی گئیں جبکہ پولیس چوکی بھی نذرآتش کردی ہے۔

مظاہرین کی جانب سے پولیس موبائل کے شیشے بھی توڑے گئے ہیں، مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس نے نمائش چورنگی پر موجود کیمپ بھی اکھاڑ دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker