بلوچستان

بلوچستان کے 25 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات

کوئٹہ: بلوچستان کے 25 اضلاع میں 26 جنوری کو ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کے 50 جنرل وارڈز میں 167 امیدوار مد مقابل ہیں۔ انتخابات کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

پولنگ کے لیے ضروری سامان پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کر دیا گیا۔ 25 اضلاع میں مجموعی طور پر 60 پولنگ اسٹیشن اور 138 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43 ہزار 784 ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker