پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے ملاقات

امریکی صدر جوبائیڈن سےوزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیویارک میں امریکی صدر کی طرف سے دیے گئے عشائیہ کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن کے ساتھ میری مختصر ملاقات انتہائی پرجوش اور خوشگوار رہی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور آب و ہوا سے متعلق اقدامات سمیت کلیدی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker