پاکستان

کراچی اور راولپنڈی میں کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے گرفتار

کراچی اور راولپنڈی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

کراچی کے ضلع جنوبی میں پولیس، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے 2 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق افغان شہریوں کو ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیا جائے گا۔

دوسری جانب راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کرکے غیر قانونی طور پر مقیم 24 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker