پاکستانتازہ ترین

چیف سیکریٹری پنجاب نےایس پی انوش مسعود کا تبادلہ منسوخ کردیا،نوٹیفکیشن جاری

چیف سیکریٹری پنجاب ایس پی انوش مسعود کا تبادلہ منسوخ کر دیاہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری سروسز نے 18 ستمبر کو ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود کو پنجاب سے ریلیو کیا تھا، گریڈ 18 کی افسر ڈاکٹر انوش مسعود کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنےکی ہدایت کی تھی، چیف سیکریٹری پنجاب نے ڈاکٹرانوش مسعود کا تبادلہ چندگھنٹوں بعد ہی منسوخ کردیا، تبادلے سے قبل ڈاکٹر انوش کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن کااضافی چارج سونپ رکھاتھا، ڈاکٹر انوش کے متبادل گریڈ 19 کے افسر محمد نوید ایس ایس پی انوسٹی گیشن تعینات کر دیا گیا ہے ۔ڈاکٹر انوش کےتبادلے کے بعد ایس ایس پی محمد نوید نے گزشتہ روز ہی چارج سنبھال لیاتھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker