بلوچستانQuetta

کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر موبائل انٹرنیٹ سروس کو جزوی طور پر معطل کر دیا گیا، جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی معطلی کے باعث نہ صرف روزمرہ کے امور متاثر ہو رہے ہیں بلکہ طلبہ، دفاتر، فری لانسرز، اور کاروباری افراد کو بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ بعض علاقوں میں سروس مکمل بند جبکہ کچھ مقامات پر انتہائی سست روی کا شکار ہے۔

تاحال انٹرنیٹ کی بندش کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، اور نہ ہی کسی حکومتی ادارے یا ٹیلی کام کمپنی کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی وضاحت سامنے آئی ہے۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی اور اس کی معطلی کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے تاکہ شہریوں کی پریشانی کا ازالہ ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker