بلوچستان

ڈاکٹر عثمان قاضی نے مطالعہ پاکستان میں پی ایچ ڈی کی، مجید بریگیڈ کے اہم رہنما ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ میں پریس کانفرنس: وزیراعلیٰ بلوچستان اور قائمقام آئی جی پولیس نے سیکیورٹی کامیابیوں سے پردہ اٹھا دیا

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان اور قائمقام انسپکٹر جنرل پولیس نے کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ’’بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازشیں جاری ہیں، تاہم ہماری سیکیورٹی ایجنسیز نے انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہوئے ایک منظم منصوبے کو ناکام بنایا ہے۔‘‘

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران حال ہی میں گرفتار ہونے والے ایک لیکچرار کی ویڈیو بھی دکھائی، جس میں مبینہ طور پر علیحدگی پسند تنظیم سے روابط کا اعتراف کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں شدت پسندی کے راستے پر چلنے سے روکیں۔

وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ بی ایل اے کا مجید بریگیڈ مختلف طریقوں سے تخریب کاری میں ملوث ہے، اور اس تنظیم کے اہم رہنماؤں میں ڈاکٹر عثمان قاضی بھی شامل ہے، جو مطالعہ پاکستان میں پی ایچ ڈی کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ڈاکٹر عثمان قاضی ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ ہے جو پاکستان کو توڑنے کی سازشوں میں ملوث ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی جماعتیں بلوچستان کی صورتحال کو سنجیدگی سے نہیں لے رہیں اور ان کی پالیسیوں میں کنفیوژن ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ ڈاکٹر عثمان قاضی سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس حوالے سے مزید انکشافات جلد سامنے آئیں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران قائمقام آئی جی پولیس نے بھی سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں تاکہ ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جا سکے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker