بلوچستان کے ضلع کیچ میں تین روزہ”کیچ کلچرل فیسٹیول میں 54 لاکھ روپے کی ریکارڈ کتابیں فروخت

بلوچستان کے ضلع کیچ میں تین روزہ”کیچ کلچرل فیسٹیول میں 54 لاکھ روپے کی ریکارڈ کتابیں فروخت ہوئیں۔
کیچ کے ضلعی ہیڈکوارٹر تربت میں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام منعقدہ کلچرل فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔
فیسٹیول میں ملک اور بلوچستان کے مختلف حصوں سے ادیبوں، دانشوروں، شعرا اور فنکاروں کے علاوہ بڑی تعداد میں مرد اور خواتین، طلبہ و طالبات اور دیگر شہریوں نے شرکت کی۔
فیسٹیول میں ثقافتی اسٹالز کے علاوہ کشیدہ کاری، فن پاروں اور قدیم ورثہ کی نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا۔
فیسٹیول انتظامیہ کے مطابق تین روزہ فیسٹیول کے دوران 54 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت ہوئیں جن میں زبان وادب، تاریخ، سائنس، جدید علوم اور شاعری کے مجموعے سمیت دیگر کتابیں شامل ہیں جبکہ تقریباً 26 لاکھ روپے کی فوڈ اسٹالز اور دیگر اشیافروخت ہوئیں۔
شرکا نے فیسٹیول کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ثقافتی ایونٹ کے ذریعے اپنی خوبصورت ثقافت، شاندار تاریخ، قدیم تہذیب اور روایات کو زندہ رکھا۔



