بلوچستان

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف سیکرٹری بلوچستان کی تبدیلی کی سمری منظور کرلی،عامر علی احمد نئے چیف سیکرٹری بلوچستان مقرر

اسلام آباد: وزیر اعظم نے چیف سیکرٹری بلوچستان کی تبدیلی کی سمری منظور کرلی
وزیر اعظم پاکستان نے چیف سیکرٹری بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق سمری پر دستخط کرتے ہوئے عامر علی احمد کو صوبے کا نیا چیف سیکرٹری مقرر کردیا ہے۔ عامر علی احمد پاکستان انتظامی سروس (PAS) کے سینئر و تجربہ کار افسر ہیں اور 25 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں۔
نئے چیف سیکرٹری گریڈ 21 کے اعلیٰ انتظامی افسر ہیں، جو اس سے قبل اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (ICT) کے چیف کمشنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، جہاں ان کی کارکردگی کو انتہائی مؤثر اور کامیاب قرار دیا گیا۔
عامر علی احمد کا تعلق ایک معتبر بیوروکریٹ خاندان سے ہے۔ ان کے والد سعید مہدی سابق چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) رہ چکے ہیں اور وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان میں انتظامی امور کی بہتری اور گورننس میں تسلسل برقرار رکھنے کے لیے نئے چیف سیکرٹری کی تقرری کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker