Quettaبلوچستان

کوئٹہ سے ایران کے لیے پہلی پرواز روانہ ہوگئی

کوئٹہ سےایران کے لیےپہلی پرواز روانہ ہوگئی،ایران ایئرکی پرواز میں 75 مسافرسوار تھے،ایران ایئر کی فلائٹ ہفتے میں ایک روز کوئٹہ سے آپریٹ ہوگی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کےمطابق کوئٹہ سے ایران ایئرکی پہلی پروازکی روانگی کے موقع پر ایک سادہ مگرپروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ایرانی قونصل جنرل،ایئرپورٹ مینیجر،سی ایس او،اے ایس ایف حکام اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ایران ایئرکی پرواز IR-824  ، 75 مسافروں کولیکرگزشتہ شب 11 بج کر 30 منٹ پر زاہدان کےلیےروانہ ہوئی، اس سےقبل ایران ایئرکی افتتاحی پرواز رات 9 بج کر 15منٹ پرزاہدان سےکوئٹہ پہنچی تھی،ایئرلائن کے مطابق ایران ایئر ہفتے میں ایک روزجمعرات کو کوئٹہ سے آپریٹ ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker