Quettaبلوچستان

کوئٹہ: مضر صحت بسکٹ اور آئسکریم کھانے سے 18 بچے متاثر

کوئٹہ کے علاقے سریاب سے تعلق رکھنے والے 18 بچے مضر صحت بسکٹ اور آئسکریم کھانے کے باعث طبیعت بگڑنے پر سول ہسپتال کوئٹہ کے چلڈرن ایمرجنسی منتقل کیے گئے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کے مطابق متاثرہ بچوں میں سے 5 کو ابزرویشن وارڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ 13 بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا۔

ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ہادی کاکڑ کا کہنا ہے کہ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker