بلوچستان
سوئی سدرن گیس کمپنی کا کل 27 دسمبر کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس بندش کا اعلان

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس بندش کا اعلان
🔶 سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق، ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں مورخہ 27 دسمبر 2025، بروز ہفتہ صبح گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک اے ون سٹی، بی ایم سی، کوئٹہ ایونیو، ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی، فیصل ٹاؤن، فاطمہ جناح ہسپتال، کرخسہ، ہزارہ ٹاؤن، سلطان آباد، بروری روڈ اور ان سے ملحقہ علاقوں کو گیس کی ترسیل بند رہے گی۔
🔶 گیس صارفین سے گزارش ہے کہ اس دورانیہ میں متبادل ایندھن کا انتظام کر لیں۔ انتظامیہ سوئی سدرن گیس کمپنی اس زحمت پر معذرت خواہ ہے اور آپ کے تعاون کی طلبگار ہے۔



