بلوچستان
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک روزہ دورے پر آج دوپہر 1 بجے کوئٹہ پہنچیں گی۔
گورنر بلوچستان اور صوبائی وزراء وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا ہوائی اڈے پر استقبال کریں گے۔ بعد ازاں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں گورنر بلوچستان سے ون آن ون ملاقات کریں گی۔

اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب حالیہ دہشت گرد حملوں سے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کریں گی۔
بعد میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کوئٹہ جائیں گی جہاں وہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان اور ان کی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کریں گی۔ ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔



