جرم
کراچی میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

کراچی کے علاقے گلبرگ ٹاؤن میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکو کی ہلاکت کا واقعہ عائشہ منزل فلائی اوور پر پیش آیا جہاں ڈاکو ایک شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اسی دوران شہری نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
دوسری جانب سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، بعد ازاں ایک مقابلے میں ملزم ہلاک ہو گیا، ہلاک ملزم سے پستول، چھینا گیا سامان بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ ملزم کا ساتھی بھی فرار ہو گیا۔



