جرم
لاہور: سی سی ڈی کے ایک دن میں 4 مبینہ مقابلے، 6 ملزمان ہلاک

لاہور کے مختلف علاقوں میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ مقابلوں میں 6 ملزمان مارے گئے۔
جیو نیوز کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے لاہور کے علاقوں نشتر ٹاؤن، گرین ٹاؤن ، رنگ روڈ اور ہربنس پورہ میں ہوئے جس دوران سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 6 ملزمان ہلاک ہوئے۔
پولیس کے مطابق نشتر میں ناکے پرملزمان نے فائرنگ کی جس پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور 2 ملزم ہلاک ہوئے جب کہ گرین ٹاؤن زیرحراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ رنگ روڈ پر مقابلے میں 2 ملزم ہلاک ہوئے اور 2 فرار ہوگئے جب کہ ریلوے پھاٹک ہربنس پورہ کے قریب مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔



