انٹرنیشنلتازہ ترین

اسرائیل نے غزہ پر حملے تیز کردیے

اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے تیز کردیے ہیں،گزشتہ24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 172 فلسطینی شہید ہوگئے۔

جنوبی غزہ میں صیہونی فوج نے رات بھر بمباری کی جس سے مزید 172 فلسطینی شہید ہوگئے۔القدس ٹی وی کے نیوز ڈائریکٹر بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔

فلسطینی حکام کے مطابق 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 326 فلسطینی زخمی ہوئے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہےکہ7 اکتوبرسےاب تک اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 24 ہزار 620 ہوگئی ہے۔7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 61 ہزار 830 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں مواصلات کا طویل ترین بریک ڈاؤن بھی ایک ہفتے سے جاری ہے۔

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بھی پُرتشدد کارروائیاں بڑھا دی ہیں، طولکرم کا محاصرہ دوسرے روز بھی جاری ہے ۔

اسرائیلی ڈرون حملوں اور چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران 11 فلسطینی شہید ہوگئے اور متعددکو گرفتارکرلیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے طولکرم میں تمام داخلی راستے بندکردیے، اسرائیلی فوج بلڈوزر کے ذریعے فلسطینی املاک کو تباہ کر رہی ہے۔

ادھر لبنانی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ممنوعہ وائٹ فاسفورس کی شیلنگ کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker