صحت

پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اہم کارنامہ، سینہ چاک کیے بغیر 14 مریضوں کے دل کے والو تبدیل

پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ماہر سرجنز  نے 14 ٹاوی  سرجریز  ( بغیر سینہ چاک کیے )  کے ذریعے مریضوں کے دل کے  والو  تبدیل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ 

ترجمان پشاورانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی رفعت انجم کے مطابق ماہر سرجنز نے 14 اگست  کے موقع پر  سینہ چاک کیے بغیر  (ٹاوی سرجریز)  14 مریضوں کے دل کے والو تبدیل کرکے  عالمی ریکارڈ قائم کیا  جن کی اوپن ہارٹ سرجری ممکن نہیں تھی۔

اسپتال انتظامیہ نے سرجریز کے ریکارڈ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کے لیے بھیج دیا۔

 

انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر علی رضانے کہا کہ پاکستان کے بڑے اسپتالوں کے کارڈیالوجسٹ اور سرجنز نے ریکارڈ ساز آپریشن میں حصہ لیا،  ٹاوی سرجریز کے ذریعے 70سے 80 سال کے مریضوں کو نئی زندگی ملی ۔

پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شاہکار احمد شاہ کا کہنا تھا کہ  عالمی معیار کی سہولیات اور مہارت کے ساتھ پاکستان کا طبی شعبے میں یہ اہم قدم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker