پاکستان

راولپنڈی؛ رقم کم دینے پر جھگڑا، نوجوان کی فائرنگ سے جیولری شاپ کا مالک جاں بحق

راولپنڈی:تھانہ صادق آباد کے علاقے میں فائرنگ سے جیولری شاپ کا مالک عقیل عباسی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ لین دین کا شاخسانہ ہے، رقم کم دینے پر جھگڑا ہوا جس دوران شاپ پر لڑکی کے ساتھ آئے نوجوان نے فائرنگ کی۔

فائرنگ اور جھگڑے کے دوران نوجوان خود بھی ہاتھ پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے تعاقب میں ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا، مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker