تازہ ترینانٹرنیشنل

ترکی : ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 76 ہو گئی

ترکیہ، ہوٹل میں آگ لگنے سے 76 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی
ترکیہ کے علاقے بولو میں تفریحی مقام پر واقع ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی، حادثے میں 66 افراد ہلاک اور 51 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔انقرہ سے ترک حکام کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی صوبے بولو کے کروگلو کے پہاڑی علاقے میں 12 منزلہ ہوٹل کرتالکایا میں آگ گذشتہ رات لگی۔
آگ ہوٹل کے ریسٹورنٹ سے شروع ہوئی اور دیگر منزلوں تک پھیل گئی۔لوگوں نے کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی ۔بتایا جارہاہے کہ ہوٹل میں 238 مہمان موجود تھے۔
ترک وزارت داخلہ کے مطابق کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ بجھا دی گئی اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔
حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کا نزدیکی ہسپتالوں میں علاج جاری ہے، آگ لگنے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker