تازہ ترینپاکستان

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: صدرمملکت صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا۔

صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت زیر التوا بلز قانون سازی کے لیے پیش کرے گی۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، مشترکہ اجلاس کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیےگئے ہیں، مشترکہ اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

مشترکہ اجلاس کے باعث سینیٹ کا اجلاس بھی ری شیڈول ہوگیا ہے اور اب کل صبح ساڑھے دس بجے کے بجائے سینیٹ کا اجلاس دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker