پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد کے بچت بازار میں آتشزدگی، سیکڑوں دکانیں جل گئیں

اسلام آباد کے ایچ نائن بچت بازار میں آگ لگنے سے 700 دکانیں جل گئیں۔

اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق آگ گارمنٹس سیکشن میں لگی جس نے برتنوں والے سیکشن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور عملہ موقع پر پہنچ گیا اور 31 فائر بریگیڈز نے آگ بھجانے کے عمل میں حصہ لیا اور آگ پر قابو پایا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker