تازہ ترینانٹرنیشنل

سعودی عرب امریکہ میں 600 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکہ میں 600 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے سرمایہ کاری ایک ٹریلین تک بڑھانے کی درخواست کروں گا، تیل کی قیمتوں میں کمی کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ایک پروڈکشن سپر پاور بنانے جا رہے ہیں، امریکہ کے پاس دنیا کے کسی بھی ملک سے بڑی مقدار میں تیل اور گیس موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی تیل استعمال کرنے سے توانائی کی لاگت میں کمی آئے گی، مقامی تیل کے استعمال کا اقدام امریکہ کو ایک پروڈکشن سپر پاور بنا دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker