تازہ ترینپاکستان

لاہور میں گھر سے دو ملازمائیں پونے دو کروڑ روپےکے زیورات چوری کرکے فرار ہوگئیں

لاہور میں ایک گھر سے 2 ملازمائیں پونے 2 کروڑ روپےکے زیورات چوری کرکے فرار ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق چوری کی واردات لاہور ڈیفنس میں پیش آئی جہاں گھر میں کام کرنے والی 2 ملازمائیں بھاری مالیت کے زیورات لے اڑیں۔

پولیس کے مطابق زیورات کی مالیت پونے 2 کروڑ بتائی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملازمائیں اس وقت گھر سے زیورات لوٹ کر فرار ہوئیں جب گھر والے شادی پرگئے ہوئے تھے۔

پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرکے دونوں ملزماؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker