پاکستان

کالعدم ٹی ٹی پی سنگین علاقائی خطرہ بن چکی ہے: سربراہ سلامتی کونسل کمیٹی

سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی سربراہ نے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کو ایک سنگین علاقائی خطرہ قرار دے دیا۔

سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی سربراہ اور ڈنمارک کی مندوب نے بریفنگ میں کہا کہ ٹی ٹی پی کے تقریباً 6 ہزار جنگجو افغانستان میں سرگرم ہیں جنہیں مقامی حکام کی جانب سے لاجسٹک اور عملی معاونت حاصل ہے۔

سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی سربراہ کے مطابق کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان ایک سنگین علاقائی خطرہ بن چکی ہے۔

سربراہ کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین سے پاکستان میں کئی بڑے اور ہائی پروفائل حملے کیے ہیں جن میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker