مذاکرات سے متعلق ایرانی وزیرخارجہ کی وضاحت پر اسحاق ڈار کا خیرمقدم
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں اسحاق ڈار نےکہا کہ اپنے بھائی عباس عراقچی کی وضاحت کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھاکہ ایران نے اسلام آباد آنے سے انکار کردیا ہے اور مذاکرات کی پاکستانی کوششیں اپنے انجام کو پہنچ گئی ہیں۔
اس پر سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کے لیے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا۔
عباس عراقچی نے ایکس پر ایرانی عوام کی پاکستان سے والہانہ محبت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے مذاکرات کے لیے اسلام آباد جانے سےکبھی انکار نہیں کیا۔
عباس عراقچی نے لکھا کہ ہم جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، امریکی میڈیا جنگ بندی کی خبروں کو غلط طریقے سے پیش کر رہا ہے، ایران ان شرائط پر زور دیتا ہے کہ جنگ کا جامع اور دائمی خاتمہ ہونا چاہیے۔



