پاکستانتازہ ترین

یونان میں گرفتار قومی ایتھلیٹ مونا خان پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں سے رہا

یونان میں گرفتار پاکستان کی خاتون اینکر اور میراتھون رنر مونا خان کو پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں سے رہا کر دیا گیا۔

مونا خان کو مبینہ طور پرماؤنٹ اولمپیئس پر پاکستانی پرچم لہرانے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا تھا۔

کوچ ملک یوسف کا کہنا تھا کہ مونا خان دو روز قبل ہائیکنگ کے ایونٹ میں شرکت کے لیے ایتھنز پہنچی تھیں، جہاں انہیں گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔

تاہم پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں کے بعد مونا خان کو رہا کر دیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق رہائی کے بعد مونا خان یونان کے شہر کٹرینی سے ایتھنز جارہی ہیں۔ جہاں ان کے صاحبزادے رہائش پذیر ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے ایتھنز میں اپنے سفارت خانے کے ذریعے مونا خان کی گرفتاری کا معاملہ یونانی حکام کے سامنے اٹھایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker