تازہ ترینپاکستان

پاکستان ریلوے کا سرسید ایکسپریس بند کرنے کا اعلان

پاکستان ریلوے نے سرسید ایکسپریس کوبند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آج ٹرین اپنا سفرمکمل کرنےکے بعد کل سےبند کر دی جائےگی،سرسید ایکسپریس کراچی سےپنڈی کیلئےچلائی جارہی تھی۔

تھرڈپارٹی کنٹریکٹ کےتحت ٹرین کوپرائیویٹ کنٹریکٹرکےذریعےچلایاجارہا تھا،دوسری جانب پاکستان ریلویزنے مزید 7 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہزارہ،کراچی ،بہاؤالدین زکریا ،سکھر ایکسپریس،موئن جودڑواور راولپنڈی پسنجر ٹرین آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دستاویزات کی تیاری میں تاخیر کے باعث بڈز وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی،حکام کا کہنا ہے کہ 7مسافر ٹرینوں کی فنانشل اور ٹیکنیکل بڈز 25 فروری کو وصول کی جائیں گی۔

ٹیکنیکل بڈز میں کوالیفائی کرنیوالی فرموں کی ہی فنانشل بڈز کھولی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker