آبادی کے اعتبار سے دنیا کے سب سے بڑے مسلمان ملک اور دنیا کی تیسری سب سے بڑی جمہوریت انڈونیشیا میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
انڈونیشیا کے صدارتی، پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوا جو 6 گھنٹے جاری رہنے کے بعد مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ختم ہو گیا۔
انڈونیشیا میں صدر اور اس کے نائب پر مشتمل امیدوار کے پیئر کو ووٹ دیا جاتا ہے، صدارتی امیدواروں اور ان کے 3 نائب صدارتی امیدواروں پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔



