پاکستانتازہ ترین

سب میرین کیبل کٹنے پر پی ٹی سی ایل نے بیان جاری کردیا

سنگاپور سے پاکستان اوریورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹنےکے معاملے پر پی ٹی سی ایل ترجمان کا بیان سامنے آگیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی اور اس کی ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کیبل پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک انفرااسٹرکچرکاحصہ نہیں ہے، پی ٹی سی ایل کا نیٹ ورک سروس میں کمی کے بغیربہترین کام کررہا ہے۔

واضح رہے کہ سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی تھی، ساؤتھ ایسٹ ایشیا اور مڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کیبل کو ٹھیک ہونے میں ایک مہینہ لگے گا، کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنیوالی ٹریفک متاثر ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker