پاکستان

پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں کی ذاتی ڈاکٹر سے ملاقات نہ کرانے پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل

کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے ذاتی ڈاکٹر سے ملاقات نہ کرانے اور اہلخانہ کو اطلاع نہ کرنے پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے وکیل کے ذریعے بیان جاری کیا جس میں شاہ محمود قریشی ،یاسمین راشد،اعجاز چوہدری،عمرسرفرازچیمہ اور محمود الرشید نےخط لکھا۔

پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں نے ذاتی ڈاکٹر سے ملاقات نہ کرانے اور اہلخانہ کواطلاع نہ کرنے پرچیف جسٹس سےنوٹس کی اپیل کی ہے۔

حکومت عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے پر راضی تھی، انتظامات مکمل تھے: پی ٹی آئی ذرائع کی تصدیق
خط میں میں کہا گیا کہ 2019 میں نوازشریف کوپلیٹ لیٹس کم ہونےکے باعث سروسز اسپتال منتقل کیاگیا تھا اور نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان میڈیکل بورڈ کے تمام اجلاسوں میں شریک رہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے اہلخانہ اور ان کے قانونی مشیر کو اُن تک مکمل رسائی حاصل تھی لیکن عمران خان کے علاج کےمعاملے میں ہر سطح پر رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےعلاج کے حقوق پامال کیے گئےاور اہلخانہ کو رسائی نہیں دی گئی، عمران خان کے وکیل اور ذاتی ڈاکٹر کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker