پاکستانتازہ ترین

کراچی: جی ڈی اے امیدوار کی مہم میں ہوائی فائرنگ، الیکشن کمیشن نے شوکاز جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے امیدوارعرفان اللہ مروت کی انتخابی مہم کے دوران ان کے حامیوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او) نے الیکشن ضابطہ اخلاق کی شق 17 کی خلاف ورزی پر صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 105 میں جی ڈی اے امیدوار عرفان اللہ مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے مطابق شوکاز نوٹس کے ذریعے پی ایس 105 سے امیدوار عرفان اللہ مروت کو 2 دنوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker