پاکستانتازہ ترین

سولرپینل پر ٹیکس کے معاملے پر سینیٹرز بھی بول پڑے

اسلام آباد: شہریوں کی جانب سے سولر پینل لگوانے پر ٹیکس لگانے کا معاملہ سینیٹ میں بھی اٹھا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی نے سولر پینل لگوانے پر ٹیکس عائد کرنے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھایا، سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے اپنے اثاثے بیچ کر سولر پینل لگوائے ہیں، خبریں آئیں کہ سولر پینل پر ٹیکس لگایا جارہا ہے۔

اس موقع پر شیری رحمان نے کہا کہ پاور منسٹری نے اس حوالے سے وضاحت دی کہ ایسا بالکل نہیں ہے۔ پتا لگایا جائے کہ یہ خبر کس نے اڑائی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں زیر گردش تھیں کہ سولر پینل لگانے والوں کے لیے حکومت نے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خبر میں بتایا گیا تھا کہ 12 کلو واٹ گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

حکومت نے گھریلو یا کمرشل سولر صارفین پر 2 ہزار روپے فی کلوواٹ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 12 کلو واٹ کا سولرپینل لگانے والے صارفین سے 24ہزار روپے وصول کیےجائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker