پاکستانتازہ ترین

قوم گواہی دے رہی ہے کہ ہاکی ٹیم ہاری نہیں، جیتی ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے ہاکی کا کھیل دوبارہ عروج حاصل کرے گا اور قوم گواہی دے رہی ہے کہ ہاکی ٹیم ہاری نہیں بلکہ جیتی ہے۔

شہباز شریف نے اذلان شاہ ٹورنامنٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں رکھی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی ٹیم کی یہ کارکردگی مستقبل کی جیت کی نوید ہے، ڈیڑھ دو دہائیوں سے ہاکی کا کھیل انحطاط پذیر تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں، ہاکی کے کھیل کی بہتری کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ دورِ حکومت میں 16 ماہ ہمارے لیے انتہائی مشکل تھے، ان مشکل حالات میں بھی ہم نے ملکی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کیا۔

واضح رہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم دوسرے نمبر پر آئی تھی، فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker